ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / بنگال کے اٹارنی جینت مترا نے استعفیٰ دیا

بنگال کے اٹارنی جینت مترا نے استعفیٰ دیا

Tue, 07 Feb 2017 22:10:07    S.O. News Service

کولکاتہ،7فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) مغربی بنگال کے اٹارنی جنرل جینت مترا نے ریاستی حکومت کے ساتھ اختلافات کو لے کر آج استعفی دے دیا۔انہوں نے اپنا استعفی گورنرکیشری ناتھ ترپاٹھی کو بھیجا۔مترا نے یہاں کہا کہ میں نے اپنا استعفی آج دوپہر گورنر کو بھیج دیا۔ استعفی کا سبب پوچھنے پر انہوں نے کہاکہ کچھ مسائل کو لے کر ریاستی حکومت کے ساتھ میرا اختلاف تھا۔ مترا نے کہاکہ میرا کام ریاست کے بہترین مفاد میں مقدمات کی پیروی کرنا تھا اور اپنے دور میں میں نے وہی کیا ہے۔
 


Share: